0
Saturday 17 Oct 2020 15:18

محکمہ موسمیات کی کراچی میں اتوار کو کل بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی کراچی میں اتوار کو کل بارش کی پیشگوئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کل شہر کراچی میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شدید گرمی سے ستائے کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری ہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی ہے، جس کے بعد موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں مضبوط ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، اور یہ دباؤ آج شام تک مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھنے کے بعد ڈیپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے، ڈپریشن کے زیر اثر سندھ کے اضلاع تھرپارکر، میرپورخاص، بدین، ٹھٹہ، عمرکوٹ اور حیدرآباد میں آج اور کل گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈپریشن کے اثرات تیز ہواؤں اور بادلوں کی صورت میں نظر آئیں گے، جو شہر میں  ہلکی بارش کا سبب بن سکتے ہیں، جبکہ ڈپریشن بننے کی صورت میں سمندر میں طغیانی کی کیفیت ہوسکتی ہے، اس لئے ماہی گیر زیادہ گہرے سمندر میں نہ جائیں۔
خبر کا کوڈ : 892561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش