0
Saturday 17 Oct 2020 15:33

کراچی کے ایک اور ڈاکٹر کا کورونا وائرس سے انتقال

کراچی کے ایک اور ڈاکٹر کا کورونا وائرس سے انتقال
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے، ڈاکٹر عثمان جناح اسپتال میں شعبہ ای این ٹی کے سابق سربراہ تھے۔ سربراہ جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق ڈاکٹر عثمان گزشتہ شب 2 بجے انتقال کرگئے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عثمان کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث اسٹیڈیم روڈ کے نجی اسپتال میں 2 روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈاکٹر عثمان ایک سال قبل جناح اسپتال سے ریٹائر ہوئے تھے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 35 فرنٹ لائن ورکرز جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک بھر میں 83 فرنٹ لائن ورکرز کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 892564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش