QR CodeQR Code

انسداد دہشتگردی عدالت 23 اکتوبر کو مبینہ دہشتگرد پر فرد جرم لگائے گی

17 Oct 2020 15:40

انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت میں ریلوے پولیس نے ریلوے اسٹیشن سے پکڑے جانیوالے مبینہ دہشت گرد لیاقت خان کا چالان پیش کر دیا۔ یہ چالان پانچ سو صفحات پر مشتمل ہے۔ عدالت نے چالان آنے پر ملزم کو طلب کرکے اس کو چالان کی نقول فراہم کر دیں۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہور کے جج ارشد حسین بھٹہ نے لاہور ریلوے اسٹیشن سے پکڑے جانے مبینہ دہشت گرد لیاقت خان کو فرد جرم کیلئے 23 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت میں ریلوے پولیس نے ریلوے اسٹیشن سے پکڑے جانیوالے مبینہ دہشت گرد لیاقت خان کا چالان پیش کر دیا۔ یہ چالان پانچ سو صفحات پر مشتمل ہے۔

عدالت نے چالان آنے پر ملزم کو طلب کرکے اس کو چالان کی نقول فراہم کر دیں۔ عدالت نے ملزم کو فرد جرم کیلئے 23 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ چالان میں ملزم پر دھماکہ خیز جیکٹ اور ہینڈ گرنیڈ رکھنے کا الزام ہے۔ ریلوے پولیس نے ملزم کو اس وقت گرفتار کرلیا تھا جب وہ ریلوے سٹیشن کے قریب اپنے سہولت کار کا انتظار کر رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد نے اعتراف کیا تھا کہ وہ حساس عمارت پر خودکش حملہ کرنا چاہتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 892565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892565/انسداد-دہشتگردی-عدالت-23-اکتوبر-کو-مبینہ-دہشتگرد-پر-فرد-جرم-لگائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org