0
Saturday 17 Oct 2020 15:51

ہمارا کل کا کامیاب جلسہ نااہل حکومت کیخلاف ایک ریفرنڈم ہوگا، مرتضیٰ وہاب

ہمارا کل کا کامیاب جلسہ نااہل حکومت کیخلاف ایک ریفرنڈم ہوگا، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ 20 کروڑ عوام کا مقدمہ سڑکوں پر لڑا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل ہمارا کامیاب جلسہ ہوگا جو نااہل حکومت کے خلاف ایک ریفرنڈم ہوگا، حکومت کے خلاف گذشتہ روز عوام کا فیصلہ آگیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر سندھ حکومت کے بیانات مسترد کئے گئے لیکن آج وفاق کو ایس او پیز اور کورونا کا خیال آگیا، 10 دن پہلے تک حکومتی ترجمان کہتے تھے کہ کورونا ہے ہی نہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری اور افراط زر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ گذشتہ روز گجرانوالہ میں عوام کا مقدمہ لڑا گیا اور اب کل باغ جناح میں ہر شخص حکومت کے خلاف نعرے لگاتا نظر آئے گا۔ شیخ رشید کے بیانات پر بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ شیخ رشید کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیئے، ان کا کام ریلوے چلانا ہے، آصف علی زرداری کیسز سے ماضی میں گھبرائے، نہ اب گھبرائیں گے اور جمہوریت کی بقاء کے لئے ہماری جنگ جاری ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ حکومت نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن آج عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں، پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ 20 کروڑعوام کا مقدمہ سڑکوں پر لڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو امید سحر ہیں اور وہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتے ہیں، کیونکہ ہمارا بیانیہ سادہ ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔ سندھ کے جزائر سے متعلق مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جزائر پر آرڈیننس کو واپس نہیں لیا گیا اور جزائر سے متعلق کسی بھی معاملے کا گورنر سے تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو جزائر سے متعلق معاملات پر خود سندھ حکومت سے بات کرنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 892570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش