0
Saturday 17 Oct 2020 16:09

مولانا فضل الرحمان کے قافلے میں گر کر زخمی ہونیوالا کارکن دم توڑ گیا

مولانا فضل الرحمان کے قافلے میں گر کر زخمی ہونیوالا کارکن دم توڑ گیا
اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمن کے قافلے میں شامل جے یو آئی کا کارکن راوی پل سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ ترجمان جے یو آئی (ف) لاہور حافظ غضنفر کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے لاہور سے گوجرانوالہ جانیوالے قافلے میں زخمی ہونیوالا شخص دم توڑ گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے قاری عظیم الدین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ قاری عظیم الدین راٸیونڈ کا رہاٸشی تھا، مرحوم کی نماز جنازہ 2 بجے دوپہر راٸیونڈ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں اہل علاقہ اور جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 892572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش