QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان کے قافلے میں گر کر زخمی ہونیوالا کارکن دم توڑ گیا

17 Oct 2020 16:09

قاری عظیم الدین رائیونڈ کا رہائشی تھا، مرحوم کی نماز جنازہ 2 بجے دوپہر رائیونڈ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں اہل علاقہ اور جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمن کے قافلے میں شامل جے یو آئی کا کارکن راوی پل سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ ترجمان جے یو آئی (ف) لاہور حافظ غضنفر کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے لاہور سے گوجرانوالہ جانیوالے قافلے میں زخمی ہونیوالا شخص دم توڑ گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے قاری عظیم الدین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ قاری عظیم الدین راٸیونڈ کا رہاٸشی تھا، مرحوم کی نماز جنازہ 2 بجے دوپہر راٸیونڈ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں اہل علاقہ اور جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 892572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892572/مولانا-فضل-الرحمان-کے-قافلے-میں-گر-کر-زخمی-ہونیوالا-کارکن-دم-توڑ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org