0
Thursday 30 Jul 2009 12:07

عرب علاقے خالی کرنے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے،سعودی عرب

عرب علاقے خالی کرنے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے،سعودی عرب
ریاض:سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ وہ اسرائیل کا عرب علاقوں پر قبضہ جاری رہنے تک نہ تو اس سے کوئی معاہدہ کرے گا اور نہ ہی اسے تسلیم کرے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزارت خارجہ کے ترجمان اسامہ نوگلی نے کہا ہے کہ ہماری اس حوالے سے پوزیشن واضح ہے۔ امن عمل کے حوالے سے اسرائیل کو سنجیدہ اقدامات کرنے چائیں اور 2 ریاستی حل کے حوالے سے قدم بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ اسرائیل یکطرفہ کارروائیوں اور آباد کاری کے ذریعے اپنے رقبہ کو توسیع دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غیر قانونی قبضہ کا سلسلہ ختم کر کے عرب علاقوں سے تسلط ختم اور اہم مسائل حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گھوڑے سے پہلے چھکڑے کو آگے نہیں بڑھا سکتے۔ عرب امن اسرائیل کے سنجیدہ اقدامات سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔ ایک طرف تو وہ بات چیت کا حامی ہے اور امن عمل کو آگے بڑھانا چاہتا ہے جبکہ دوسری طرف وہ ایسے اقدامات کر رہا ہے جس سے امن بات چیت خراب ہو ۔



خبر کا کوڈ : 8926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش