0
Saturday 17 Oct 2020 20:12

بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد کیلئے کئی لاکھ ڈالرز لگا رہا ہے، طاہر اشرفی

بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد کیلئے کئی لاکھ ڈالرز لگا رہا ہے، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ سندھ حکومت کو چاہیئے تھا کہ وہ مولانا عادل خان کو سیکیورٹی دیتے لیکن اب ہمیں امید ہے جلد مولانا عادل کے قاتل اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد کے لئے کئی لاکھ ڈالرز لگا رہا ہے اور منظم سازش کے تحت پاکستانی سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شرپسندوں نے 20 سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کیا۔ علامہ طاہر اشرفی نے مطالبہ کیا کہ حکومت تمام جید علماء کو سیکیورٹی فراہم کرے جبکہ ہم سب نے مل کر فرقہ واریت اور انتشار کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، پاکستان فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا اور پاکستان آزاد فلسطین کا خواہاں ہے۔
خبر کا کوڈ : 892606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش