QR CodeQR Code

حکومت اب کراچی میں عوام کا زور دیکھے گی، پلوشہہ خان

17 Oct 2020 20:18

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ ہم دیکھ چکے ہیں دنیا بھر میں عوام نے کس طرح ڈکٹیٹرز کو کھینچ کر باہر پھینک دیا، عمران خان نیاز اور ٹائیگر فورس ملک کے لئے برے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ حکومت اب کل کراچی میں عوام کا زور دیکھے گی۔ پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے دیگر خواتین رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے اپنا فیصلہ دے دیا، اب سندھ اپنا فیصلہ سنائے گا، کسی کا بوجھ کوئی اور نہیں اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گوجرانوالہ میں عوام کا زور دیکھ لیا اور وہ کراچی میں عوام کا زور دیکھے گی، جس کے بعد حکمرانوں کی بوکھلاہٹ نظر آنا شروع ہو جائے گی، کراچی کے جلسے کے بعد حکومتی ترجمان ٹی وی اسکرین سے چپکے نظر آئیں گے۔

پی پی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ ہم دیکھ چکے ہیں دنیا بھر میں عوام نے کس طرح ڈکٹیٹرز کو کھینچ کر باہر پھینک دیا، عمران خان نیاز اور ٹائیگر فورس ملک کے لئے برے ہیں۔ پلوشہ خان نے ٹائیگر فورس کو بلی فورس قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جلسے کے بعد ٹی وی اسکرینوں پر حکومتی ترجمانوں کا سرکس لگے گی۔


خبر کا کوڈ: 892607

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892607/حکومت-اب-کراچی-میں-عوام-کا-زور-دیکھے-گی-پلوشہہ-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org