0
Saturday 17 Oct 2020 20:56

تربت کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

تربت کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے تربت کے قریب دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے لانس نائیک شہید اور 3 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تربت کے قریب دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں فوجی جوان شہید اور 3 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق لانس نائیک وسیم اللہ نے جام شہادت نوش کیا، فائرنگ سے 3 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ واقعہ تربت سے 35 کلو میٹر جنوب مشرق میں جھکی کے مقام پر پیش آیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران 22 سکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ بلوچستان میں 15، شمالی وزیرستان میں 6 اور باجوڑ میں ایک اہلکار شہید ہوا۔
خبر کا کوڈ : 892613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش