1
Saturday 17 Oct 2020 22:01

جو بھی پاکستان کے آئین کی بالادستی کو تسلیم نہیں کرتا وہ غدار ہے، محمود خان اچکزئی

جو بھی پاکستان کے آئین کی بالادستی کو تسلیم نہیں کرتا وہ غدار ہے، محمود خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نہ ہمارا کسی سے جھگڑا ہے، نہ کسی سے فساد ہے، لیکن جو پاکستانی آئین کی بالا دستی کو تسلیم نہیں کرتا، چاہے وہ جج، جرنیل، جرنلسٹ یا سیاست دان ہو، وہ غدار ہے، اس کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیئے۔ گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج ہم آئین کے لیے نکلے ہیں، اس لیے عوام کا ساتھ چاہیئے، آج عوام کے حالات بہت خراب ہوچکے ہیں، اس دن سے ڈرنا چاہیئے، جب لوگ لوٹ مار کرنے لگ جائیں گے۔ محمود اچکزئی نے مزید کہا ہم اس ملک کے مفاد کے لیے نکلے ہیں، ہم دو چیزیں چاہتے ہیں، آئین کی بالادستی اور ووٹ کو عزت دو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا گیا ہے کہ اداروں کے خلاف بات نہیں کرنی، ہر ادارے کو ہمارا سلام لیکن ہر ادارے کو آئین کے دائرے میں رہنا ہوگا لیکن جو آئین کی طرف ہاتھ بڑھائے گا، اس ہاتھ کو ہم نے پکڑنا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 892618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش