QR CodeQR Code

یمن، سعودی اتحاد کیجانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی، 2 بچے شہید 4 شہری زخمی

17 Oct 2020 22:32

یمنی صوبے الحدیدہ میں دستخط شدہ سیز فائر کے باوجود جارح سعودی فوجی اتحاد کے ہوائی حملے اور توپخانے کی گولہ باری جاری ہے جبکہ صوبہ تعز اور صعدہ پر سعودی بمباری و میزائل حملوں میں 2 کمسن بچے شہید اور 4 بیگناہ یمنی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ الحدیدہ میں 204 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق الجبلیہ، الفازہ اور الجاح نامی علاقوں پر سعودی جنگی و جاسوس طیاروں کے حملوں کے ساتھ ساتھ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے صوبہ الحدیدہ پر توپخانے کی بھی وسیع بمباری کی گئی ہے۔

یمنی سرکاری خبررساں ایجنسی سبأ کے مطابق صوبہ تعز کے "حی المخبز الآلی" نامی علاقے کی شہری آبادی پر جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے فائر کئے جانے والے مارٹر گولوں کے باعث 1 بچہ شہید اور 4 بیگناہ یمنی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ علاوہ ازیں صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے "باقم" کی شہری آبادی پر بھی جارح سعودی فوجی اتحاد نے میزائل کے ساتھ حملہ کیا، جس کا نشانہ بن کر 1 پانچ سالہ بچہ شہید ہوگیا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے مطابق، سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے علاقے الفرع اور صوبہ الجوف کے علاقوں الخنجر و المرازیق پر بھی ہوائی بمباری کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 892621

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892621/یمن-سعودی-اتحاد-کیجانب-سے-سیز-فائر-کی-مسلسل-خلاف-ورزی-2-بچے-شہید-4-شہری-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org