QR CodeQR Code

کورونا وبا، 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد جاں بحق

18 Oct 2020 00:05

فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 174 رہ گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 6 ہزار 640 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 638 ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 174 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 641 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 22 ہزار 452 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 174 رہ گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 6 ہزار 640 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 638 ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 892638

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892638/کورونا-وبا-24-گھنٹوں-میں-مزید-17-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org