1
Sunday 18 Oct 2020 00:38

آرمینیا کے آذربائیجان پر میزائل حملے میں 13 شہری جاں بحق، 40 زخمی

آرمینیا کے آذربائیجان پر میزائل حملے میں 13 شہری جاں بحق، 40 زخمی
اسلام ٹائمز۔ آرمینیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آذربائیجان پر پے در پے میزائل حملے کیے، جس کے نتیجے میں13 شہری جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، آرمینیا کی فوج نے آذربائیجان کے شہر گانجا میں میزائل داغے جو شہری علاقے میں گرے اور کئی گھر تباہ ہوگئے۔ میزائل حملے میں آذربائیجان کے 13 شہری جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ آذربائیجان نے میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں سے 9 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ آرمینیا نے نی صرف جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

دوسری جانب آرمینیا نے بھی آذربائیجان پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی حدود میں ڈرونز دیکھے گئے ہیں جب کہ ایک حملے میں ہمارے 29 فوجی ہلاک ہوئے اس طرح 27 ستمبر سے تاحال آرمینیا کے 633 فوجی مارے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ متنازعہ علاقے نگورنوکارباخ پر دونوں ممالک کے درمیان 27 ستمبر سے جاری جھڑپوں میں 400 سے زائد افراد ہلاک اور ہزار کے قریب زخمی ہونے کے بعد روس کی ثالثی میں گزشتہ ہفتے ہی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 892644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش