QR CodeQR Code

لاہور، موبائل فونز اور لیپ ٹاپس کی بڑی مارکیٹ حفیظ سنٹر میں آتشزدگی

18 Oct 2020 10:21

آگ کے شعلے بلند ہوئے تو تیسری اور چوتھی منزل بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئی جبکہ چھت پر پڑے ہوئے ڈیزل کے ڈرموں کے باعث آگ چھت پر بھی لگ گئی۔ آگ کے باعث حفیظ سنٹر میں کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ ریسکیو 1122 کے درجنوں گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ تاہم تین گھنٹے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے گلبرگ کے مین بلیوارڈ پر واقع موبائل فونز اور لیپٹ ٹاپس کی سب سے بڑی مارکیٹ حفیظ سنٹر کی دوسری منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو  اپنی لیپٹ میں لے لیا۔ آگ کے شعلے بلند ہوئے تو تیسری اور چوتھی منزل بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئی جبکہ چھت پر پڑے ہوئے ڈیزل کے ڈرموں کے باعث آگ چھت پر بھی لگ گئی۔ آگ کے باعث حفیظ سنٹر میں کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ ریسکیو 1122 کے درجنوں گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ تاہم تین گھنٹے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ کئی دکاندار دھاڑیں مار کر روتے رہے جبکہ زیریں منزل کے دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت سامان نکال لیا۔ آگ کے شعلے ابھی بھی بلند ہو رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 892675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892675/لاہور-موبائل-فونز-اور-لیپ-ٹاپس-کی-بڑی-مارکیٹ-حفیظ-سنٹر-میں-آتشزدگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org