QR CodeQR Code

کراچی میں پی ڈی ایم جلسہ، ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان

18 Oct 2020 11:09

جمشید روڈ اور تین ہٹی سے نمائش جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک نورانی سگنل سے آگے نہیں جاسکے گی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں آج پی ڈی ایم کے جلسے کے پیش نظر ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان کردیا گیا۔ جمشید روڈ اور تین ہٹی سے نمائش جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک نورانی سگنل سے آگے نہیں جاسکے گی۔ شہری گرومندر سے سولجر بازار، جمشید روڈ سے جیل فلائی اوور، نیو ٹاؤن اور طارق روڈ کا راستہ اختیار کرسکیں گے۔ علاوہ ازیں ناظم آباد اور تین ہٹی سے آنے والے ہیوی ٹریفک کو گرومندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عمران حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کا دوسرا شو آج پیپلز پارٹی کی میزبانی میں ہوگا، کراچی کے باغ جناح میں کرسیاں لگ گئیں، اسٹیج سج گیا، شرکا کیلئے ماسک جمع کر لیے گئے۔ مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے، مریم نواز آج دوپہر کراچی پہنچیں گی، مزار قائد پر حاضری کے بعد جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچیں گی۔


خبر کا کوڈ: 892678

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892678/کراچی-میں-پی-ڈی-ایم-جلسہ-ٹریفک-کے-متبادل-راستوں-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org