0
Sunday 18 Oct 2020 11:09

کراچی میں پی ڈی ایم جلسہ، ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان

کراچی میں پی ڈی ایم جلسہ، ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں آج پی ڈی ایم کے جلسے کے پیش نظر ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان کردیا گیا۔ جمشید روڈ اور تین ہٹی سے نمائش جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک نورانی سگنل سے آگے نہیں جاسکے گی۔ شہری گرومندر سے سولجر بازار، جمشید روڈ سے جیل فلائی اوور، نیو ٹاؤن اور طارق روڈ کا راستہ اختیار کرسکیں گے۔ علاوہ ازیں ناظم آباد اور تین ہٹی سے آنے والے ہیوی ٹریفک کو گرومندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عمران حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کا دوسرا شو آج پیپلز پارٹی کی میزبانی میں ہوگا، کراچی کے باغ جناح میں کرسیاں لگ گئیں، اسٹیج سج گیا، شرکا کیلئے ماسک جمع کر لیے گئے۔ مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے، مریم نواز آج دوپہر کراچی پہنچیں گی، مزار قائد پر حاضری کے بعد جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچیں گی۔
خبر کا کوڈ : 892678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش