QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، منشیات فروش کی گرفتاری کے دوران فائرنگ، راہگیر جاں بحق، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 زخمی

18 Oct 2020 11:25

پولیس کو اطلاع ملی کے بدنام زمانہ منشیات فروش سہیل گنڈاپور ولد ہدایت اللہ محلہ قریشیانوالہ میں موجود ہے جس پر پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، اس دوران منشیات فروش سہیل گنڈاپور نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ سٹی کی حدود محلہ قریشیانوالہ میں سٹی پولیس کی منشیات فروش کی گرفتاری کے دوران ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر جاں بحق، جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد رمضان بلوچ کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی کے بدنام زمانہ منشیات فروش سہیل گنڈاپور ولد ہدایت اللہ محلہ قریشیانوالہ میں موجود ہے جس پر پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، اس دوران منشیات فروش سہیل گنڈاپور نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر سید صفدر عباس ولد سید اصغر علی سکنہ محلہ قریشیانولہ جاں بحق ہوگیا، جبکہ سید مسجود شاہ ولد حسنین شاہ سکنہ محلہ قریشیانوالہ سمیت 2 پولیس اہلکار کانسٹیبل مجیب الرحمٰن اور کانسٹیبل محمد ایوب بلوچ زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے منشیات فروش سہیل گنڈاپور کو گرفتار کرکے اس سے واردات میں استعمال ہونیوالا پسٹل برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔


خبر کا کوڈ: 892680

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892680/ڈی-ا-ئی-خان-منشیات-فروش-کی-گرفتاری-کے-دوران-فائرنگ-راہگیر-جاں-بحق-2-پولیس-اہلکاروں-سمیت-3-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org