QR CodeQR Code

اسکردو روڈ پر بس تودے کی زد میں آ گئی، 10 افراد جاں بحق

18 Oct 2020 11:34

ملبے سے لاشوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم مقامی سطح پر ریسکیو کا انتظام نہ ہونے سے مشکلات درپیش ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تنگوس کے مقام پر مسافر کوچ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسافر کوچ راولپنڈی سے اسکردو جا رہی تھی کہ گلگت اسکردو روڈ پر تنگوس کے قریب اس پر لینڈسلائیڈنگ کے باعث اچانک پہاڑی تودا آ گرا۔ جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت مسافر بس میں 15 کے قریب مسافر سوار تھے جن میں سے 5 حادثے کی جگہ سے پہلے ہی اترنے والے تھے۔ ملبے سے لاشوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم مقامی سطح پر ریسکیو کا انتظام نہ ہونے سے مشکلات درپیش ہیں۔


خبر کا کوڈ: 892681

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892681/اسکردو-روڈ-پر-بس-تودے-کی-زد-میں-ا-گئی-10-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org