0
Sunday 18 Oct 2020 12:08

پی ڈی ایم جمہوریت، معیشت و خارجہ پالیسی کو درپیش برائیوں سے نجات کیلئے ہے، بلاول بھٹو

پی ڈی ایم جمہوریت، معیشت و خارجہ پالیسی کو درپیش برائیوں سے نجات کیلئے ہے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی 13ویں برسی پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے پیغام میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کارکنوں نے جمہوریت، آئین کی بالا دستی، پارلیمان اور بنیادی حقوق کیلئے شہادتیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے دہشتگردی، جھوٹے مقدمات اور گرفتاریوں کا سامنا کرکے قربانیاں دی ہیں، کٹھ پتلی سلیکٹڈ وزیراعظم کی دھمکیوں کے باوجود جدوجہد جاری ہے۔ چیئرمین پی پی پی کا کہنا ہے کہ جمہوریت پسند سیاسی پارٹیاں و قیادت شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے آج جمع ہوں گی، پی ڈی ایم جمہوریت پسند پارٹیوں کا سیاسی اتحاد ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم جمہوریت، معیشت اور خارجہ پالیسی کو درپیش تمام برائیوں سے نجات کیلئے ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 892687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش