0
Sunday 18 Oct 2020 12:40

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام ٹائمز۔ سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق سوات اور مینگورہ شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ مینگورہ اور اس کے گرد و نواح میں محوسس کیا گیا، زلزلے کے زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 892692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش