QR CodeQR Code

نواز شریف جنرل باجوہ کیخلاف ایسے بولتے ہیں جیسے ان میں مودی کی روح ہو، پرویز الٰہی

18 Oct 2020 12:52

ریسکیو 1122 اکیڈمی میں 16ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ نواز شریف یاد رکھیں آج جو جمہوریت نظر آرہی ہے وہ جنرل باجوہ اور تمام اداروں کی کاوشوں سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے نواز شریف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف ایسے بولتے ہیں جیسے ان میں مودی کی روح آگئی ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے ریسکیو 1122 اکیڈمی میں 16ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے نواز شریف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف ایسے بولتے ہیں جیسے ان میں مودی کی روح آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف یاد رکھیں آج جو جمہوریت نظر آرہی ہے وہ جنرل باجوہ اور تمام اداروں کی کاوشوں سے ہے، ملک کی اندورنی اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ اداروں کی مضبوطی سے مشروط ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے مضبوط ادارے ہی مضبوط جمہوریت کی ضمانت ہیں۔ قبل ازیں پرویزالہی نے ریسکیو 1122 کی طرف سے سجائے گئے مختلف اسٹالز اور فائر فائٹرزکے مظاہرے کا معائنہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 892696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892696/نواز-شریف-جنرل-باجوہ-کیخلاف-ایسے-بولتے-ہیں-جیسے-ان-میں-مودی-کی-روح-ہو-پرویز-ال-ہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org