0
Sunday 18 Oct 2020 16:10

کراچی، مولانا فضل الرحمٰن کی آصف زرداری سے اسپتال میں اہم ملاقات

کراچی، مولانا فضل الرحمٰن کی آصف زرداری سے اسپتال میں اہم ملاقات
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملنے کلفٹن کراچی کے نجی اسپتال پہنچ گئے۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے ملاقات کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور اپوزیشن مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ٹی ایم) کی حکومت ہٹاؤ تحریک کا دوسرا جلسہ آج ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 892725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش