0
Sunday 18 Oct 2020 16:23

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ
اسلام ٹائمز۔ زلزلے کے جھٹکے مینگورہ شہر اور گردونواح میں محسوس کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سوات اور مینگورہ شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ مینگورہ اور اس کے گردونواح میں محوسس کیا گیا، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 892726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش