QR CodeQR Code

نوشہرہ، تحریک انصاف کے دو گروپوں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

18 Oct 2020 16:34

ایک گروپ وزیر دفاع پرویز خٹک کا حمایتی، جبکہ دوسرا گروپ پرویز خٹک کے بھائی صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کا حمایتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے یونین کونسل نواں کلے میں تحریک انصاف کے دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ نوشہرہ کلاں یونین کونسل نواں کلے میں تحریک انصاف کے دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرے کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق اور زخمی شخص کو قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ آج سہ پہر وزیر دفاع پرویز خٹک کا جلسہ یونین کونسل نواں کلے کے جناز گاہ میں ہونے والا تھا جس پر دو گروپوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ دونوں گروپوں کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔ ایک گروپ وزیر دفاع پرویز خٹک کا حمایتی، جبکہ دوسرا گروپ پرویز خٹک کے بھائی صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کا حمایتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 892727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892727/نوشہرہ-تحریک-انصاف-کے-دو-گروپوں-میں-فائرنگ-ایک-شخص-جاں-بحق-دوسرا-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org