0
Sunday 18 Oct 2020 20:18

پی چدمبرم چین اور پاکستان کی بولی بول رہے ہیں، رویندر رینہ

پی چدمبرم چین اور پاکستان کی بولی بول رہے ہیں، رویندر رینہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں بھاجپا کے صدر رویندر رینہ نے کانگریس رہنما اور سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم کے دفعہ 370 کو بحال کئے جانے کے مطالبے کے لئے شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین اور پاکستان کی بولی بول رہے ہیں اور اُس کے آئی ایس آئی اور نیکسلائٹوں کے ساتھ تعلقات ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور ان کے فرزند راہل گاندھی کو پی چدمبرم اور دگ وجے سنگھ جینے لیڈروں کو ’’ملک کے خلاف‘‘ بولنے کی اجازت دینے کے لئے قوم سے معافی مانگنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ملک کی پیٹھ میں چھُرا گھونپا ہے۔ دفعہ 370 نے جنگجؤیت، علیحدگی پسندی اور پاکستان نواز نظریہ کو فروغ دیا اور یہ کشمیر میں خون خرابے کی وجہ تھا۔ ٹوئٹر پر بھاجپا لیڈر نے ایک ویڈیون بیان میں کہا کہ چدمبرم چینی صدر شی جنگ پنگ اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی بولی بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے خون میں ملک سے غداری کوٹ کوٹ کر بھری ہے۔
خبر کا کوڈ : 892737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش