?>?> سندھ حکومت جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے سرکاری مشینری کا استعمال کررہی ہے، خرم شیر زمان - اسلام ٹائمز
0
Sunday 18 Oct 2020 18:50

سندھ حکومت جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے سرکاری مشینری کا استعمال کررہی ہے، خرم شیر زمان

سندھ حکومت جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے سرکاری مشینری کا استعمال کررہی ہے، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور رہنما خرم شیر زمان نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ حکومت جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے سرکاری مشینری کا استعمال کررہی ہے۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی 18 اکتوبر سانحے کی یاد میں ڈھول، گانے بجاکر جشن منارہی ہے، 12 جماعتوں کو ملاکر باغ جناح بھرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جلسے کے لئے سرکاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے، سندھ حکومت کا سرکاری جلسہ ناکام ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلسے کے نام پر کراچی میں زبردستی بند کرائے گئے راستوں کا عدالت نوٹس لے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی صوبے سے لوگوں کو بھر بھر کر لارہے ہیں، کراچی کی باشعور عوام ڈکیت موومنٹ کا ساتھ دینےکیلئے تیار نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ آج پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ نے جناح گراؤنڈ میں جلسے کا انعقاد کیا ہے جس کی میزبانی پاکستان پیپلزپارٹی کررہی ہے، جلسے کے پیش نظر جناح گراؤنڈ آنے والے تمام راستوں کو بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام بری طرح سے متاثر ہوا۔
خبر کا کوڈ : 892738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش