QR CodeQR Code

سندھ حکومت جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے سرکاری مشینری کا استعمال کررہی ہے، خرم شیر زمان

18 Oct 2020 18:50

ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جلسے کے نام پر کراچی میں زبردستی بند کرائے گئے راستوں کا عدالت نوٹس لے، پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی صوبے سے لوگوں کو بھر بھر کر لارہے ہیں، کراچی کی باشعور عوام ڈکیت موومنٹ کا ساتھ دینےکیلئے تیار نہیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور رہنما خرم شیر زمان نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ حکومت جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے سرکاری مشینری کا استعمال کررہی ہے۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی 18 اکتوبر سانحے کی یاد میں ڈھول، گانے بجاکر جشن منارہی ہے، 12 جماعتوں کو ملاکر باغ جناح بھرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جلسے کے لئے سرکاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے، سندھ حکومت کا سرکاری جلسہ ناکام ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلسے کے نام پر کراچی میں زبردستی بند کرائے گئے راستوں کا عدالت نوٹس لے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی صوبے سے لوگوں کو بھر بھر کر لارہے ہیں، کراچی کی باشعور عوام ڈکیت موومنٹ کا ساتھ دینےکیلئے تیار نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ آج پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ نے جناح گراؤنڈ میں جلسے کا انعقاد کیا ہے جس کی میزبانی پاکستان پیپلزپارٹی کررہی ہے، جلسے کے پیش نظر جناح گراؤنڈ آنے والے تمام راستوں کو بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام بری طرح سے متاثر ہوا۔


خبر کا کوڈ: 892738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892738/سندھ-حکومت-جلسے-کو-کامیاب-بنانے-کے-لئے-سرکاری-مشینری-کا-استعمال-کررہی-ہے-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org