QR CodeQR Code

بھارت، کیرالہ میں کورونا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ

18 Oct 2020 19:45

ریاست مغربی بنگال میں 621، منی پور میں 226 اور دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے 70 کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ناگالینڈ میں 59، ہماچل پردیش میں 38، جھارکھنڈ میں 33 اور لداخ میں 18 ایکٹیو کیسز درج کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست کیرالہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں بے تحاشا اضافہ سے ریاست میں حالات تشویشناک ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ مزید 999 افراد اس جان لیوا وباء کی زد میں آچکے ہیں۔ اس کے بعد ریاست مغربی بنگال میں 621، منی پور میں 226 اور دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے 70 کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ناگالینڈ میں 59، ہماچل پردیش میں 38، جھارکھنڈ میں 33 اور لداخ میں 18 ایکٹیو کیسز درج کئے گئے ہیں۔

اتوار کے روز مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مزید 61871 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 74.94 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے کل سات اعشاریہ آٹھ سات لاکھ فعال کیسز ہیں اور اب تک 65.97 لاکھ افراد اس وباء کو شکست دے چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 892739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892739/بھارت-کیرالہ-میں-کورونا-کے-کیسز-تشویشناک-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org