QR CodeQR Code

پاکستان سے تعمیری اور دوستانہ تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں، ایس ایم کرشنا

4 Aug 2011 01:50

اسلام ٹائمز:لوک سبھا کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حنا ربانی کھر سے بات چیت کے دوران اس بات کا عزم ظاہر کیا گیا ہے کہ دونوں ملک اپنے تمام تر تنازعات تعمیری مذاکرات اور اچھے ہمسایوں کی طرح باہمی تعاون سے حل کریں گے۔ ایسا ماحول بنایا جائے گا جو دہشت گردی اور تشدد سے پاک ہو، جو علاقائی ترقی اور استحکام کیلئے ضروری ہے۔


نئی دہلی:اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اعتماد کے فقدان کو کم کر کے دوستانہ اور تعمیری انداز میں تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے یہ بات لوک سبھا کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ایوان کو پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے حالیہ دورہ بھار ت کے دوران ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ حنا ربانی کھر سے بات چیت کے دوران اس بات کا عزم ظاہر کیا گیا ہے کہ دونوں ملک اپنے تمام تر تنازعات تعمیری مذاکرات اور اچھے ہمسایوں کی طرح باہمی تعاون سے حل کریں گے۔ ایسا ماحول بنایا جائے گا جو دہشت گردی اور تشدد سے پاک ہو، جو علاقائی ترقی اور استحکام کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف جہادی سرگرمیوں میں ملوث رہنماوٴں کے خلاف بھی ٹھوس اقدامات کرے۔ پاکستان سے ممبی حملوں سے متعلق تحقیقات میں تعاون کی بھی درخواست کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 89274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/89274/پاکستان-سے-تعمیری-اور-دوستانہ-تعلقات-کو-بڑھانا-چاہتے-ہیں-ایس-ایم-کرشنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org