0
Sunday 18 Oct 2020 19:45

اللہ ہمیں ہمیشہ دین اسلام کی تعلیمات پر گامزن رکھے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

اللہ ہمیں ہمیشہ دین اسلام کی تعلیمات پر گامزن رکھے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے ربیع الاول کے بابرکت اور فضیلت والے مہینے کی آمد پر عالم اسلام خصوصاً وادی کشمیر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اُنہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالٰی نے ربیع الاول کو بابرکت اور فضیلت والا مہینے کی حیثیت میں عطا کیا ہے اور اسی مہینے کی بارہویں تاریخ کو پیغمبر آخر زمان (ص) کی ولادت باسعادت ہوئی ہے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اُمید ظاہر کی کہ اللہ تعالٰی یہ مہینہ عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقاء اور عالم اسلام میں پائیدار امن کا ضامن ثابت ہو اور عالم انسانیت کو کورونا وائرس کی وبائی بیماری سے نجات حاصل ہو۔ اُنہوں نے دعا کی کہ خداوند کریم ہمیں ہمیشہ اپنے دین اسلام کی تعلیم پر گامزن رکھنے میں مدد کرے کیونکہ دین کی دولت اور نعمت ہی ہمارے لئے دو جہاں کی سب سے بڑی کامیابی اور کامرانی ہے۔ اُنہوں نے ڈویژنل انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ایام عید میلاد النبی (ص) کے دوران زائرین کے لئے تمام قسم کی سہولیات میسر رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 892740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش