QR CodeQR Code

عوام کی رائے ہے ملک آئین کے مطابق چلے گا، شاہد خاقان عباسی

18 Oct 2020 18:56

مزار قائد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ گوجرانوالہ کی آواز سنی اب کراچی کی بھی سنیں گے، مہنگائی کا سیلاب ہے، اس کے خلاف انشاءاللہ پورا پاکستان متحد ہے، عوام کی رائے کا احترام کیا جائے اور ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیرِاعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام کی رائے ہے ملک آئین کے مطابق چلے گا۔ مزار قائد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گوجرانوالہ کی آواز سنی اب کراچی کی بھی سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا سیلاب ہے، اس کے خلاف انشاءاللہ پورا پاکستان متحد ہے۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام کی رائے کا احترام کیا جائے اور ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 892741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892741/عوام-کی-رائے-ہے-ملک-ا-ئین-کے-مطابق-چلے-گا-شاہد-خاقان-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org