0
Sunday 18 Oct 2020 19:04

نواز شریف کے بیانیہ سے ملک دشمن عناصر کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، مصطفیٰ کمال

نواز شریف کے بیانیہ سے ملک دشمن عناصر کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے بیان پر چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے سخت ردعمل دیا۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہم افواجِ پاکستان اور ملکی دفاع پر مامور اداروں کیخلاف نواز شریف کی ہرزہ سرائی کو یکسر مسترد کرتے ہیں، پاکستان کی سلامتی اور امن افواجِ پاکستان اور اداروں کی ہی مرہون منت ہے، نواز شریف کے بیانیہ سے ملک دشمن عناصر کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن اور ملک دشمن عناصر سے نبرد آزما افواج پاکستان اور اداروں کے حوصلے نواز شریف کے بیانیہ سے متاثر ہوسکتے ہیں، دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی کامیابی افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کی مرہون منت ہے، ماضی کے حکمران اپنی نااہلی کا ملبہ افواجِ پاکستان اور ملکی سالمیت پہ مامور اداروں پر ڈالنے سے باز رہیں۔
خبر کا کوڈ : 892742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش