0
Sunday 18 Oct 2020 20:22

سکردو جانیوالی کوسٹر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، پاک آرمی کے 4 جوانوں سمیت 16 افراد جاں بحق

سکردو جانیوالی کوسٹر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، پاک آرمی کے 4 جوانوں سمیت 16 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی سے سکردو جانے والی کوسٹر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی۔ حادثے میں پاکستان آرمی کے 4 جوان بھی شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداء میں سپاہی سونا خان، آصف، ارشد اور فاروق شامل ہیں۔ شہادت پانے والے چاروں جوان اپنی ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔ حادثہ سکردو روڈ کے قریب پنگس پری کے مقام پر پیش آیا۔ خیال رہے کہ راولپنڈی سے سکردو جانیوالی مسافر کوچ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 16 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے تھے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بدقسمت مسافر کوچ کیساتھ یہ افسوسناک واقعہ پنگس پری کے مقام پر پیش آیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اچانک پہاڑی تودا آ گرا اور کوچ ملبے تلے دب گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس میں 18 مسافر سوار تھے، 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 افراد ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے حادثے میں 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 6 مسافروں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ایس ڈی پی او محمد حسن کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کوچ میں سوار 16 افراد جاں بحق ہوئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 6 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ لاشیں نکالنے کے بعد اب سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کیا جا رہا ہے جبکہ جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 892747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش