QR CodeQR Code

عراق، صوبہ صلاح الدین و نینوی میں بڑی کارروائیاں، 2 داعشی گروہوں کے 19 دہشتگرد گرفتار

18 Oct 2020 20:52

عراقی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی رسول نے اعلان کیا ہے کہ عراقی انسداد دہشتگردی فورسز کیجانب سے کئے جانیوالے ایک کامیاب آپریشن میں شہر بیجی کے اندر موجود 11 افراد پر مشتمل داعشی دہشتگرد گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسری طرف عراقی وزارت داخلہ کیجانب سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ نینوی کے اندر انجام پانے والے ایک آپریشن کے دوران دجلہ و نینوی میں سرگرم "دیوان الجند" نامی داعش کی ایک ذیلی تنظیم کے 8 دہشتگرد بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی رسول نے اعلان کیا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ صلاح الدین کے تیل سے مالامال شہر بیجی کے اندر ہونے والی ایک آپریشن میں بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کا ایک گروہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عراقی ای مجلے شفق نیوز کے مطابق مسلح افواج کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ موثق انٹیلیجنس اطلاعات اور مسلسل نگرانی کے بعد عراقی انسداد دہشتگردی فورسز کی جانب سے کئے جانے والے ایک کامیاب آپریشن میں شہر بیجی کے اندر موجود داعش کے 11 افراد پر مشتمل دہشتگرد گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بریگیڈیئر جنرل یحیی رسول کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے 2 گھنٹوں کے اندر اندر اس حساس آپریشن کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا۔







دوسری طرف عراقی وزارت داخلہ نے بھی اپنے بیان میں بھی اعلان کیا ہے کہ صوبہ نینوی سے داعش کی ایک ذیلی تنظیم میں سرگرم دہشتگردوں کا گروہ بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عراقی وزارت داخلہ کے شعبہ اطلاعات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے اس بیان کے مطابق ملکی انٹیلیجنس کی جانب سے انجام دیئے جانے والے ایک کامیاب آپریشن میں صوبہ نینوی کے مختلف علاقوں سے اس گروہ کے ساتھ تعلق رکھنے والے کل 8 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار شدہ دہشتگرد عناصر دجلہ و نینوی میں سرگرم "دیوان الجند" نامی داعش کی ایک ذیلی تنظیم کے لئے کام کر رہے تھے جو صوبے پر داعشی قبضے کے دوران متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں انتہائی مطلوب ہے۔


خبر کا کوڈ: 892748

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892748/عراق-صوبہ-صلاح-الدین-نینوی-میں-بڑی-کارروائیاں-2-داعشی-گروہوں-کے-19-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org