0
Sunday 18 Oct 2020 21:22
عزاداروں سے ملاقات، مجلس عزاء سے خطاب

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی کا دورہ لیہ

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی کا دورہ لیہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کا ایک روزہ دورہ لیہ، عزاداروں سے ملاقات، اربعین حسینی کے موقع پر جلوس نکالنے کی پاداش میں بے بنیاد مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ، شہادت امام حسن علیہ السلام کے سلسلے میں مجلس عزاء سے خطاب، مختلف علاقوں میں فاتحہ خوانی، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی و ضلعی رہنما موجود۔ تفصیل کے مطابق علامہ اقتدار حسین نقوی نے صوبائی رہنمائوں سید ندیم عباس کاظمی اور ثقلین نقوی کے ہمراہ ضلع لیہ کا دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی رہنماء صفدر حسین خان، جمیل حسین خان، ساجد حسین گشکوری، تصور عباس اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے روز اربعین مشی واک نکالنے پر درج کیے گئے بے بنیاد مقدمات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران علامہ اقتدار نقوی نے ضلعی پولیس سربراہ سے مطالبہ کیا کہ عزاداری سید الشہداء کی پاداش میں درج کیے گئے تمام مقدمات کو خارج کیا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ مقدمات تعصب کی بناء پر قائم کیے گئے ہیں اور ان مقدمات میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو گذشتہ کئی سالوں سے وفات پاچکا ہے، جن افراد پر مقدمات بنائے گئے ہیں، ان میں بیشتر افراد واک کا حصہ بھی نہیں تھے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ عمل کسی کو خوش کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ علامہ اقتدار نقوی نے تھلہ عنایت خان میں مرحوم افراد کی فاتحہ خوانی کی اور بعدازاں شہادت امام حسن علیہ السلام کے سلسلے میں منعقدہ بنگلہ ناصر خان میں مجلس عزاء سے خطاب بھی کیا۔ اُنہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری کی راہ میں کسی بھی رکاوٹ کو قبول نہیں کریں گے، ملک اور عزاداری دشمن کان کھول کر سن لیں، ہم کٹ تو سکتے ہیں لیکن عزاداری سیدالشہداء پر سودے بازی قبول نہیں کرسکتے۔
خبر کا کوڈ : 892749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش