QR CodeQR Code

بوسنیا کے صدر 21 اکتوبر اور گلبدین حکمت یار کل پاکستان پہنچیں گے

18 Oct 2020 21:57

بوسنیا کے صدر ملورڈ ڈوڈک وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاک بوسنیا تعلقات میں بہتری، دفاعی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر اور چیئرمین آف پریئڈ نسی ملورڈ ڈوڈک 21 اکتوبر جب کہ افغانستان کی حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کل پاکستان پہنچیں گے۔ بوسنیا کے صدر ملورڈ ڈوڈک وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاک بوسنیا تعلقات میں بہتری، دفاعی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ میں اپنی ملاقاتوں میں بوسنیائی وفد بوسنیا ہرزیگووینا میں غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کے معاملے پر بھی بات چیت کرے گا۔ 19 اکتوبر کو افغانستان کی حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار پاکستان پہنچیں گے، صدر مملکت، وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت سیاسی  و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں افغان امن عمل پاک افغان تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 892751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892751/بوسنیا-کے-صدر-21-اکتوبر-اور-گلبدین-حکمت-یار-کل-پاکستان-پہنچیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org