QR CodeQR Code

ہمیں آج کلبھوشن کی شکل میں نواز شریف مل گیا ہے، فیصل واوڈا

18 Oct 2020 22:04

کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے حکومت سے نواز شریف کا متبادل بننے کی پیشکش کی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کے ٹکڑے کرنے پر تلے ہوئے ہیں، وہ ہندوستان کا بیانیہ لے کر چل رہے ہیں اس لئے فوج اور عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کرہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ نواز شریف ہندوستان کی زبان بول رہے ہیں، ہمیں آج کلبھوشن کی شکل میں نواز شریف مل گیا ہے۔ کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صورت میں ہمیں کلبھوشن یادو مل گیا ہے، بھارتی میڈیا مودی کو دکھانے کے بجائے نواز شریف کا چہرہ دکھا رہا ہے، اس سے بڑا غداری کا کوئی اور ثبوت نہیں ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کا انتخاب کرنے والے آج انہیں برا کیوں کہہ رہے ہیں، دو سال سے خاموش نانی آج اچانک کیوں بولنے لگیں، احتساب ہوگا کسی کو کوئی معافی نہیں ملے گی۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے حکومت سے نواز شریف کا متبادل بننے کی پیشکش کی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کے ٹکڑے کرنے پر تلے ہوئے ہیں، وہ ہندوستان کا بیانیہ لے کر چل رہے ہیں اس لئے فوج اور عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کرہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آج بیانیہ کچھ اور ہے جو ہمارے نظریات سے مختلف ہے، پیپلز پارٹی کے بیانیہ سے بھارت نوازی کی بو نہیں آتی، تاہم ان پر کرپشن اور بیڈ گورننس کے الزامات ہیں۔


خبر کا کوڈ: 892753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892753/ہمیں-ا-ج-کلبھوشن-کی-شکل-میں-نواز-شریف-مل-گیا-ہے-فیصل-واوڈا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org