QR CodeQR Code

گذشتہ 8 سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، جاری سال فلسطین میں 12 ہزار یہودی گھروں کی تعمیر کا اعلان

18 Oct 2020 22:18

فلسطینی تحریک آزادی (PLO) نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کے دوران غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینی سرزمین پر 12 ہزار 159 غیر قانونی یہودی گھروں کی تعمیر کی منظوری دی ہے جو سال 2012ء کیبعد سب سے بڑی تعداد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی تحریک آزادی (PLO) نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے حوالے سے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے جاری سال (2020ء) کے دوران ماہ اکتوبر تک ہی گذشتہ 8 سالوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال کے دوران غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینی سرزمین پر 12 ہزار 159 غیر قانونی یہودی گھروں کی تعمیر کی منظوری دی ہے جو سال 2012ء کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے۔ عرب اخبار القدس العربی کے مطابق فلسطینی تحریک آزادی کے ایک ذیلی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ جمعرات کے روز ہی غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے مغربی کنارے کے اندر مزید 3 ہزار 212 نئے یہودی گھر تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

فلسطینی تحریک آزادی نے اپنے بیان میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بڑی تعداد میں یہودی گھروں کی تعمیر کے صیہونی منصوبے، امارات اور بحرین کی جانب سے غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے ساتھ دوستی معاہدوں ہر دستخط کئے جانے کے بعد منظر عام پر آئے ہیں۔ واضح رہے کہ آج مصر کی قدیم اسلامی یونیورسٹی جامعہ الازہر کی جانب سے غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کی شدید مذمت کی گئی ہے جبکہ گذشتہ روز 5 یورپی ممالک؛ جرمنی، فرانس، برطانیہ، اٹلی اور سپین کی جانب سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں بھی غاصب صیہونی رژیم کی غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کی شدید مذمت کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 892757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892757/گذشتہ-8-سالوں-کا-ریکارڈ-ٹوٹ-گیا-جاری-سال-فلسطین-میں-12-ہزار-یہودی-گھروں-کی-تعمیر-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org