0
Sunday 18 Oct 2020 22:59

بھارتی فوج نے میجر شبیر شہید کی قبر پہ یادگاری شیلڈ نصب کر دی

بھارتی فوج نے میجر شبیر شہید کی قبر پہ یادگاری شیلڈ نصب کر دی
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے ملکی سرحدوں کے اندر اور باہر بہادری اور شجاعت کی انمٹ داستانیں رقم کی ہیں۔ ان شہداء میں کئی جوان ایسے بھی ہیں کہ جن کی قبریں ایسے مقبوضہ علاقوں میں ہیں جو دشمن افواج (بھارت) کے تسلط میں ہیں تاہم ان کی دلیری و بہادری کے دشمن بھی قدر دان ہیں۔ ان شہداء میں ایک میجر شبیر خان شہید بھی ہیں۔ جن کی قبر مقبوضہ کشمیر کے نوگام سیکٹر میں موجود ہے۔ میجر شبیر خان 5 مئی 1972ء کو بھارتی فوج کی نویں سکھ رجمنٹ کے ساتھ ہونے والی مسلح جھڑپ میں شہید ہوئے تھے۔ انہیں ان کی بہادری و دلیری کی وجہ سے ستارہ جرات سے نوازا گیا تھا۔ مقبوضہ وادی کے نوگام سیکٹر میں موجود ان کی خستہ حال قبر کی گزشتہ دنوں بھارتی فوج نے مرمت کی اور وہاں یادگاری شیلڈ بھی نصب کی۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دشمنی اپنی جگہ مگر فوجیوں کا احترم فوجی روایات کا حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 892759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش