1
Sunday 18 Oct 2020 22:45

بحرین، غاصب صیہونی رژیم کیساتھ دوستی کیخلاف متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرے

بحرین، غاصب صیہونی رژیم کیساتھ دوستی کیخلاف متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ بحرینی دارالحکومت منامہ میں غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے ساتھ باقاعدہ سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کے موقع پر بحرین کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ طے پانے والے دوستی اور سفارتی تعلقات کے معاہدوں کے خلاف آواز اٹھانے والے بحرینی شہریوں نے شاہی رژیم کی جانب سے عائد سخت رکاوٹوں کے باوجود بھرپور احتجاج کیا۔ بحرینی احتجاجی مظاہرین نے اس دوران نعرے لگائے اور غاصب صیہونی رژیم کے نمائندوں کے فی الفور ملک سے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے ملکی پرچموں کے ساتھ ساتھ مختلف نعروں کے حامل پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے جن پر؛ "اس معاہدے کے باعث آل خلیفہ کی شاہی حکومت بچوں کے قاتلوں کی صف میں کھڑی ہو گئی ہے"، "مردہ باد اسرائیل"، "اے صیہونیو! ہماری سرزمین سے نکل جاؤ، تمہارا معاہدہ ختم ہو چکا!" اور "صیہونیوں کیساتھ کئے گئے تمام معاہدے ختم ہو چکے ہیں" جیسے نعرے درج تھے۔

خبر کا کوڈ : 892760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش