QR CodeQR Code

بحرینی حکومت اسرائیل دوستی معاہدے پر عوامی فیصلہ سامنے آنے دے، الوفاق

18 Oct 2020 23:15

عرب نیوز چینل المیادین کیمطابق، بحرینی سیاسی جماعت کے بیان میں قومی آئین، ملکی رائے عامہ اور قومی پالیسیوں کیخلاف دستخط کئے جانیوالے معاہدوں کے حوالے سے بحرینی حکومت کے اختیار کردہ یکطرفہ رویے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بحرین کی سیاسی جماعت "جمعیۃ الوفاق الوطنی الاسلامی" نے عالمی برادری و اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بحرینی حکومت پر دباؤ ڈالے تاکہ بحرینی حکومت غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی استواری کے بارے عوام کو خود فیصلہ کرنے دے۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق، "الوفاق" کے بیان میں قومی آئین، ملکی رائے عامہ اور قومی پالیسیوں کے خلاف دستخط کئے جانے والے معاہدوں کے حوالے سے بحرینی حکومت کے اختیار کردہ یکطرفہ رویے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بحرینی جماعت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر بحرینی عوام کو دیئے جانے والے شکنجے ختم ہو جائیں تو دنیا دیکھے گی کہ 95 فیصد سے زائد بحرینی عوام صیہونیوں کے ساتھ دوستی کے اس معاہدے کے خلاف رائے دیں گے۔ واضح رہے کہ الوفاق کا یہ بیان، منامہ کے اندر غاصب صیہونی نمائندے اور بحرینی حکومت کے درمیان سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 892764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892764/بحرینی-حکومت-اسرائیل-دوستی-معاہدے-پر-عوامی-فیصلہ-سامنے-آنے-دے-الوفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org