0
Sunday 18 Oct 2020 23:46

قطری ثالثی میں غاصب صیہونی رژیم کیساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے، موسی ابومرزوق

قطری ثالثی میں غاصب صیہونی رژیم کیساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے، موسی ابومرزوق
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما موسی ابو مرزوق نے قطر کی ثالثی میں غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ ہونے والے کسی بھی قسم کے امن مذاکرات کی تردید کی ہے۔ عرب اخبار عربی21 کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حماس کے مرکزی رہنما نے اس خبر کو "سفید جھوٹ" قرار دیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قطر کی جانب سے ہونے والے پہلے مذاکرات بھی سب کے سب غزہ کی پٹی اور غاصب صیہونی رژیم کے درمیان موجود تناؤ کو بڑھنے سے روکنے کے لئے "عارضی سیز فائر" پر مبنی تھے۔

موسی ابو مرزوق نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت قطر کی وساطت سے غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ لمبی مدت کی جنگ بندی پر کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ایک عبری اخبار "معایو" (Maariv) نے ہفتے کے روز دعوی کیا تھا کہ قطر اور تل ابیب کے درمیان غزہ کے اندر لمبے عرصے کی جنگ بندی سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 892766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش