QR CodeQR Code

آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا دور افتادہ وادی تیراہ کا دورہ

19 Oct 2020 01:21

بریگیڈیئر وقاص احمد قریشی نے آئی جی پی کو خطے میں امن و امان کی صورتحال اور علاقے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی پی نے ماضی میں دہشتگردی سے بری طرح متاثرہ قبائلی اضلاع اور بالخصوص وادی تیراہ میں امن قائم کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے ضلع خیبر کا دورہ کیا۔ آئی جی پی 105 بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر باغ تیراہ پہنچے، جہاں بریگیڈیئر وقاص احمد قریشی، کرنل عامر، میجر عثمان اور دیگر اعلٰی حکام نے آئی جی پی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سی سی پی او پشاور اور ڈی پی او خیبر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بریگیڈیئر وقاص احمد قریشی نے آئی جی پی کو خطے میں امن و امان کی صورتحال اور علاقے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی پی نے ماضی میں دہشت گردی سے بری طرح متاثرہ قبائلی اضلاع اور بالخصوص وادی تیراہ میں امن قائم کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک آرمی کے افسروں و جوانوں کی دہشت گردوں کو شکست فاش دینے اور پاکستان کی سرحدوں کے دفاع میں بیش بہا قربانیوں کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس پاک آرمی کے شانہ بشانہ لڑے گی۔ اس موقع پر آئی جی پی کو یادگاری شلیڈ بھی پیش کی گئی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ قبائلی انضمام کے بعد کسی بھی آئی جی پی کا وادی تیراہ کا یہ پہلا دورہ تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 892775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892775/ا-ئی-جی-خیبر-پختونخوا-ڈاکٹر-ثناء-اللہ-عباسی-کا-دور-افتادہ-وادی-تیراہ-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org