0
Monday 19 Oct 2020 01:28

باجوڑ، مہمند، اورکزئی اور دیگر قبائلی اضلاع میں ملت ٹریکٹر ڈیلر شپ دینے کے آرڈرز جاری

باجوڑ، مہمند، اورکزئی اور دیگر قبائلی اضلاع میں ملت ٹریکٹر ڈیلر شپ دینے کے آرڈرز جاری
اسلام ٹائمز۔ چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ساجد حسین طوری کے زیر صدارت لاہور میں ملت ٹریکٹر کمپنی کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ملت ٹریکٹر کمپنی کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چئیرمین ساجد حسین طوری نے کمپنی کو ہدایات جاری کیں اور باجوڑ، مہمند، اورکزئی اور دیگر قبائلی اضلاع میں ملت ٹریکٹر ڈیلر شپ دینے کے آرڈرز جاری کئے۔ اس موقع پر ڈی جی ملت ٹریکٹر کمپنی عہدیداروں نے ساجد طوری کو کمپنی کی سالانہ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی اور کمپنی کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ساجد طوری نے کمپنی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور انہیں ملت ٹریکٹر کمپنی کی مرحلہ وار تیاری دکھائی گئی۔ اس موقع پر ساجد طوری نے ملت ٹریکٹر کمپنی میں ایک درخت بھی لگایا۔
 
خبر کا کوڈ : 892776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش