QR CodeQR Code

لواری ٹنل کی تعمیراتی کام کی بندش کے ساتھ ہی چترال سے پیپلز پارٹی کا جنازہ نکل گیا، عبدالاکبرخان

4 Aug 2011 18:33

اسلام ٹائمز:جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے رہنما نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں پیپلز پارٹی کی نہیں بلکہ پاکستان پر بحران پارٹی کی حکومت ہے۔ مملکت پاکستان کے وسائل کو جس بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے اسکی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملے گی۔


پشاور:اسلام ٹائمز۔ لواری ٹنل کی تعمیراتی کام کی بندش کے ساتھ ہی چترال سے پیپلز پارٹی کا جنازہ نکل گیا۔ عنقریب صوبائی وزیر سلیم خان کا سیاسی جنازہ بھی ضلع چترال کے اطراف سے اُٹھا کر گرم چشمہ میں دفن کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے رہنما و چترال سے سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے اپنے دورہ چترال سے واپس پشاور پہنچ کر جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر المرکز اسلامی پشاور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1975سے 2011تک پیپلز پارٹی لواری ٹنل اور بھٹو کا نام لے کر عملا سیاسی میدان میں موجود تھی۔ اب جبکہ ان ہی کی حکومت میں لواری ٹنل پر تعمیراتی کام مکمل طور پر بند ہوا۔ حالانکہ پی پی پی پی کا یہ دعویٰ تھا کہ لواری ٹنل پر انہی کے دور حکومت میں کام کا آغاز ہو گیا تھا اور انہی کے دور حکومت میں افتتاح بھی ہوگا، لیکن دسمبر 2010 میں افتتاح کے بجائے نومبر 2010 میں کام ہی بند کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں پیپلز پارٹی کی نہیں بلکہ بحران پارٹی کی حکومت ہے۔ مملکت پاکستان کے وسائل کو جس بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے اسکی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر سلیم خان جھوٹ بولنے میں عالمی ریکارٹ توڑ دی ہے لہذا وہ چترالی قوم دھوکہ دینے اور سفید جھوٹ بولنے پر فوری استعفی دے دیں۔


خبر کا کوڈ: 89279

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/89279/لواری-ٹنل-کی-تعمیراتی-کام-بندش-کے-ساتھ-ہی-چترال-سے-پیپلز-پارٹی-کا-جنازہ-نکل-گیا-عبدالاکبرخان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org