QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کا مریم نواز سے رابطہ، کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی شدید مذمت

19 Oct 2020 15:47

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مریم نواز سے کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کو گرفتاری کے سلسلے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ نہیں کیا گیا، انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ واقعے کی مکمل تحقیقات ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے رابطہ کیا ہے اور ان سے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر بات ہوئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا ہے، وہ اس تکلیف دہ گھڑی میں آپ کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں، یوں اس طرح کی گرفتاری سندھ کی روایات کے بھی منافی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز سے کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کو گرفتاری کے سلسلے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ نہیں کیا گیا، انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ واقعے کی مکمل تحقیقات ہوں۔


خبر کا کوڈ: 892882

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892882/بلاول-بھٹو-کا-مریم-نواز-سے-رابطہ-کیپٹن-صفدر-کی-گرفتاری-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org