0
Monday 19 Oct 2020 17:23

کوئی سمجھتا ہے دھمکیوں سے مرعوب ہوجائیں گے تو یہ خام خیالی ہے، مریم نواز

کوئی سمجھتا ہے دھمکیوں سے مرعوب ہوجائیں گے تو یہ خام خیالی ہے، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم اورنگزیب نے ابھی بتایا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منظور ہوگئی ہے، کوئی سمجھتا ہے دھمکیوں سے مرعوب ہوجائیں گے تو یہ خام خیالی ہے۔ ‌تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب اور پی ڈی ایم قیادت کی شکر گزار ہوں، جو یہاں موجود نہیں انہوں نے بھی فون پر تشویش کا اظہار کیا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ 6 بجے کے قریب کسی نے زور زور کر دروازہ پیٹنا شروع کیا اور دروازہ توڑنے کی کوشش کی گئی، بلاول بھٹو نے فون کیا وہ غصے میں تھے، انہوں نے کہا یہ برا واقعہ ہوا، ہماری بہن اور مہمان کیساتھ ایسا سلوک ہوگا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے بھی فون کرکے کہا کہ ہم شرمندہ ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ایک لمحے کیلئے بھی نہیں لگا کہ سندھ حکومت معاملے میں ملوث ہے، سب سمجھ آرہا ہے کہ کیا کھیل کھیلا گیا، پی ٹی آئی کارکنوں نے مزار قائد پر ہلڑ بازی کی اس پر کوئی پوچھنے والا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو ایسا نعرہ نہیں، جس سے کسی کی بےحرمتی ہوئی ہو، ووٹ کو عزت دو قائداعظم کے فرمودات کی وضاحت ہے، مزار قائد پر نواز شریف، مریم نواز کے نعرے نہیں لگے، یہ جو نامعلوم افراد ہیں انہیں سب جانتے ہیں، کیا نواز شریف نے جو سوال اٹھائے کیا ان کے جوابات یہ ہیں۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ایف آئی آر درج کرانے والا دہشت گردی عدالت سے مفرور ہے، دہشت گردی، غداری کے پرچے کرانیوالوں کے مدعی ایک جیسے کیوں ہوتے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر کو دھمکیاں بہت وقت سے مل رہی تھیں، کوئی سمجھتا ہے دھمکیوں سے مرعوب ہوجائیں گے تو یہ خام خیالی ہے، اردگرد کارروائی سے بہتر ہے میں یہاں موجود ہوں آؤ گرفتار کرو۔
خبر کا کوڈ : 892898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش