0
Monday 19 Oct 2020 18:36

سرینگر میں ای ڈی کے ذریعے فاروق عبداللہ کی پوچھ تاچھ

سرینگر میں ای ڈی کے ذریعے فاروق عبداللہ کی پوچھ تاچھ
اسلام ٹائمز۔ انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے سرینگر میں پیر کو جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی پوچھ تاچھ کی گئی۔ فاروق عبداللہ کو ای ڈی کے دفتر طلب کیا گیا جہاں اُن سے ممکنہ طور پر جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن گھپلہ کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ ای ڈی کے پاس جے کے کرکٹ ایسوسی ایشن گوٹالہ کے سلسلے میں پہلے ہی کیس درج ہے۔ اس گوٹالہ کیس کی تحقیقات سی بی آئی نے عمل میں لائی ہے جس نے اس ضمن میں چارج شیٹ بھی درج کرلی ہے اور اس میں ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین فاروق عبداللہ، ایسوسی ایشن کے سابق عہدیداروں محمد سلیم خان، احسان احمد مرزا سمیت کئی افراد کو کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔

یہ اقدام حزب اختلاف کی پارٹیوں کی طرف ’عوامی اتحاد‘ قائم کئے جانے کے چند دنوں بعد اٹھایا گیا۔ دریں اثناء فاروق عبداللہ کے فرزند اور سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے والد کو ای ڈی کے ذریعے طلب کئے جانے کو ”سیاسی انتقام گیری“ سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی انتقام گیری کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ایسا ’گپکار اعلامیہ برائے عوامی اتحاد‘ کے قیام کچھ دن بعد ہی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 892904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش