0
Monday 19 Oct 2020 18:55

بھارت میں 75.50 لاکھ کورونا متاثرین، ہلاک شدگان کی تعداد 1.14 لاکھ سے متجاوز

بھارت میں 75.50 لاکھ کورونا متاثرین، ہلاک شدگان کی تعداد 1.14 لاکھ سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ کے ساتھ 75.50 لاکھ، جبکہ فعال کیسز کی تعداد کم ہوکر 7.72 لاکھ رہ گئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے یہ تعداد بڑھ کر 7550273 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران 66399 مریضوں نے جان لیوا وباء کورونا کو شکست دی جس سے ملک میں شفایاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد 66.63 لاکھ ہوچکی ہے۔

اس دوران بھارت میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ حج 2021ء کورونا کی وباء کے پیش نظر قومی بین الاقوامی پروٹوکول کے رہنما ہدایات پر منحصر ہوگا۔ پیر کو حج 2021ء کے سلسلہ میں جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مختار نقوی نے کہا کہ حج 2021ء جون جولائی کے مہینے میں ہونا ہے لیکن کورونا وائرس اور اس کے اثرات اور سعودی عرب اور حکومت ہند کے عوام کی صحت کا مکمل جائزہ لینے اور رہنما ہدایات کی بنیاد پر حج 2021ء کا حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 892905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش